پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس کے خلاف امریکہ سے مدد مانگ لی

ہفتہ 8-مارچ-2008

اسرائیل نے حزب اللہ اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے امریکہ سے مدد کا مطالبہ کیا ہے-
اسرائیل اور امریکہ کی خارجہ پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ ششماہی اجلاس میں اسرائیلی خارجہ کمیٹی کے ٹساحی ھنمگی نے امریکی حکام سے کہا کہ حماس اور حزب اللہ نہ صرف اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی خطرہ ہیں-
حزب اللہ کے پاس اسرائیلی ساخت کے ’’کاتیوشا‘‘ اور ایرانی ’’زلزال‘‘ میزائلوں کی بڑی مقدار موجود ہے، جس سے اسرائیل کو ہر وقت خطرہ لاحق رہتا ہے- ٹساحی نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کو میزائل شکن نظام کو مزید ترقی دینے کے لیے رقوم، ماہرین اور سازوسامان فراہم کرے-

مختصر لنک:

کاپی