پنج شنبه 01/می/2025

حماس کے خلاف اسرائیل کا اسپیشل فورسز استعمال کرنے کا اعتراف

جمعہ 7-مارچ-2008

اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف حالیہ کارروائی میں فوج کی اسپیشل یونٹوں کو استعمال کیا گیا –
یہ انکشاف اس وقت سامنے  آیا جب مجاہدین کے جوابی حملے میں زخمی فوجیوں کی عیادت کے لیے اسرائیلی  آرمی چیف ایک ہسپتال میں پہنچے-  آرمی چیف گابی اشکنازی نے بتایا کہ مجاہدین کے خلاف کارروائی میں اسرائیل نے ’’سیرت متکال‘‘ یونٹ کے کمانڈوز کو صف اول میں رکھا ، کیونکہ یہ کمانڈوز اپنے اہداف کو نشانہ بنانے، کمین گاہوں سے مزاحمت کاروں کو نکالنے اور ٹارگٹ کلنگ میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں- واضح رہے کہ یہ یونٹ براہ راست  آرمی چیف اور فوج کے خفیہ ادارے کی کمانڈ میں کام کرتی ہے- مختلف کارروائیوں کے لیے یہ یونٹ صرف  آرمی چیف اور خفیہ ادارے کے سربراہ کی ہدایات کی پابند ہے-

مختصر لنک:

کاپی