سعودی عرب کی کابینہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کا ذمہ دار ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ عبداللہ کی صدارت میں کا بینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی عرب کے وزیر اطلاعات آیاد مدنی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے عزم کا اعادہ اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے