اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارہ تیار کرنے کے ایک حساس منصوبے پر کام کررہی ہے-
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ نے ایک اسرائیلی تجزیہ کار الیکس فشمین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کے پاس ایسی مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جن سے حماس کے طیارہ سازی کے ٹھوس ثبوت ملتے ہیں- انہوں نے کہا کہ غزہ میں حکومت بنانے کے بعد حماس نے کئی میدانوں میں مزید ترقی کی- اب حماس کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کے علاوہ حیاتیاتی اور کیمیائی مواد کی تیاری کے ماہرین بھی موجود ہیں جو نہ صرف راکٹ سازی کے ماہر ہیں بلکہ بغیر پائلٹ کے طیارے بھی تیار کرسکتے ہیں- اخباری رپورٹ کے مطابق حماس کے بغیر پائلٹ طیارے کے حصول کی کوششوں پر تل ابیب کو سخت تشویش لاحق ہے اور حکام اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں-
رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف فیصلہ کن کسی کارروائی میں تاخیر سے حماس ایران کی طرح اپنے مقاصد میں کامیاب ہو رہی ہے- جس طرح عالمی برادری کی ایران کا جوہری پروگرام روکنے میں ناکامی کے بعد ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی، اسی طرح حماس کے خلاف فیصلہ کن سطح پر کارروائی نہ کیے جانے سے حماس کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں-