شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے متاثرین کے لیے یمن میں امدادی مہم

منگل 4-مارچ-2008

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے خاندانوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کے لیے یمن میں رفاہی ادارے ’’جمعیہ نصرة الأقصی‘‘ نے مہم کا آغاز کیا ہے-
 تنظیم نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے- تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مہم کا مقصد شہداء کے خاندانوں اور جارحیت سے متاثرین افراد کی مدد ہے- اسرائیلی دہشت کے سامنے انسان درخت اور پتھر سب برابر ہیں- وہ کسی بچے پر رحم کرتا ہے نہ کسی عورت اور بوڑھے پر رحم کرتا ہے- واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 124 فلسطینی شہید اور 350 سے زائد زخمی ہوئے ہیں- جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے-

مختصر لنک:

کاپی