شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پرحملہ رکوانے کے لیے فلسطینی قانون ساز کونسل کی دنیا کی پارلیمانوں سے اپیل

اتوار 2-مارچ-2008

فلسطینی اتھارٹی کی قانون ساز کونسل کے صدارتی پینل نے عرب اور مسلم ممالک کی پارلیمانوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے ھولوکاسٹ کو ختم کرنے کے لیے حکومتوں اور عوام میں حرکت پیدا کریں- اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ 22 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں- زخمی ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور ان میں سے کئی ایک کی حالت نازک ہے- کونسل کے صدارتی پینل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے نائب وزیر جنگ ولنائی ماتن نے دھمکی دی تھی کہ غزہ کی پٹی میں زیادہ وسیع پیمانے پر جنگی کارروائی کی جائے گی- اس پر صہیونی فوج نے عملدرآمد کیا- فوجی حملے سے دو دنوں میں 35 فلسطینی جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے- سب سے زیادہ بچوں کو نقصان پہنچا-
صدارتی پینل کے مطابق جبالیا شہر میں مجاہدین نے اسرائیلی قابض فوج کا جرأت سے سامنا کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے ھسٹریاتی انداز میں عورتوں، بچوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا- صدارتی پینل نے فلسطینی مجاہدین کی جدوجہد کو سلام پیش کیا- نیز شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والے افراد سے اظہار افسوس کیا اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا-
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ سخت اقدامات کے ذریعے اسرائیلی مظالم کو روکا جائے- انہوں نے مزید کہا کہ اگر غزہ کی پٹی میں فوجی حملہ جاری رہا تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے- صدارتی پینل کے مطابق غزہ کی پٹی میں ادویات اور پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے- صدارتی پینل نے آزاد دنیا کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ھولوکاسٹ رکوائیں-

مختصر لنک:

کاپی