پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کو بے رحمی سے ختم کردیا جائے: اسرائیل

ہفتہ 1-مارچ-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے اپنی افواج کو حکم جاری کیا ہے کہ فلسطینیوں کو بلاتردد ہلاک کریں- انہوں نے اسرائیلی افواج کو کہا ہے کہ اگر فلسطینیوں کی جانب سے کوئی گولی آئے تو ان کو بلاتردد بے رحمی سے ختم کردو- گولی چلانے والوں سے ان کی مراد اسلامی تحریک مزاحمت حماس ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قوم اپنا دفاع کررہی ہے وہ لڑائی نہیں چاہتی- وہ معصوم شہریوں کا خون نہیں بہانا چاہتے- لیکن ہم کسی کو اپنے شہریوں کو چھونے کی بھی اجازت نہیں دیں گے-

مختصر لنک:

کاپی