بھارت اسرائیل کے تعاون سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید طیارہ شکن میزائل تیار کرے گا۔ یہ بات بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے بدھ کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران بتائی۔
انہوں نے کہا کہ یہ میزائل طویل فاصلہ تک مار کر سکے گا ۔ بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ بھارت نے میزائل ترقیاتی پروگرام ترک نہیں کیا یہ اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے منصوبہ کے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے قبل ازیں اسی ماہ اسرائیل کے ساتھ 625 ملین ڈالر کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔
بھارتی وزیردفاع نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات چھ ہزار فوجی چین کے ساتھ سرحد پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ یہ اقدام دراندازی کی اطلاعات پر کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے فوجیوں کو ہٹانے کا فیصلہ مجاہدین کی سرگرمیوں کے بغور جائزہ کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول سے دراندازی کا امکان نہیں۔