اسرائیل کے ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد نے اپنا دورہ اردن منسوخ کردیا ہے-
اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دورے کی منسوخی کا فیصلہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے- شیڈول کے مطابق پارلیمانی وفد کا دورہ اردن فروری کے آخری ہفتے میں طے تھا تاہم سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر فی الحال یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے- دوسری جانب اسرائیلی خفیہ اداروں نے حکومتی اور اعلی سطحی عہدیداروں کو عرب ممالک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہے-