شنبه 16/نوامبر/2024

قاھرہ اور تل ابیب کے درمیان پونے پانچ کروڑ ڈالر کا گیس پائپ لائن معاہدہ

بدھ 27-فروری-2008

اسرائیل اور مصر نے گیس پائپ لائن کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں- اسرائیلی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت مصر گیس پائپ لائنوں کی تنصیب پر چار کروڑ ستر لاکھ ڈالر خرچ کرے گا، جبکہ اندرون اسرائیل پائپ لائنوں کی تنصیب اسرائیل کے ذمہ ہوگی-
رپورٹ کے مطابق مصر اسرائیل کو آئندہ بیس سال تک سالانہ سات ارب مکعب میٹر گیس برآمد کرے گا- معاہدے کو آئندہ ماہ مارچ میں حتمی شکل دی جائے گی، جبکہ آئندہ 6 ماہ کے اندر اسرائیل کو گیس کی ترسیل شروع ہو جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی