اسرائیل نے دنیا بھر میں پھیلے یہودیوں کو اسرائیل کی حمایت کے لیے از سر نو منظم کرنے کے ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی زیر نگرانی ایک اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہودیوں کو بحیثیت ایک قوم کے دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت ہے-
اس کے علاوہ اسرائیل کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے بھی اسرائیل سے یہودی وابستگی ضروری ہے- رپورٹ کے مطابق یہودیوں کو اسرائیل میں آباد ہونے اور منظم ہونے کے لیے یورپ، امریکہ، وسطی ایشیا اور اسرائیل میں ’’شعور بلند کرنے‘‘ کے سلسلہ وار پروگرام شروع کیے جائیں گے- ان پروگرامات میں سیمیناروں اور ورکشاپوں کے ذریعے یہودیوں کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کی جائے گی-