اسرائیلی وزیر خارجہ ٹسیبی لیفنی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو اسرائیل کا واحد دشمن قرار دیا ہے- تل ابیب میں غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حماس کی موجودگی میں آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاسکتی-
انہوں نے کہا کہ فلسطینی حماس جیسی متشدد تنظیم کی حمایت کر کے ایک آزاد ریاست کے قیام کی راہ خود روک رہے ہیں- حماس نہ صرف یہودیوں کی دشمن ہے بلکہ وہ فلسطینی عوام کی بھی دشمن ہے- اس کی موجودگی کی وجہ سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت استعمال کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ حماس کی موجودگی میں خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں-