اسرائیل میں مقیم امریکیوں کے درمیان ووٹنگ میں ہیلری کلنٹن نے باراک اوباما پر کامیابی حاصل کرلی ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے بیرون ملک امریکیوں کی ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے –
اسرائیل میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے 54فیصد امریکی شہریوں نے پرائمری الیکشن میں ہیلری کلنٹن جبکہ 45 فیصد نے باراک اوبامہ کو ووٹ دیا- امریکہ سے باہر مقیم ڈیموکریٹکس کے درمیان الیکشن 5 سے 12 فروری تک منعقد کیاگیا- دنیا کے تیس ممالک میں پولنگ اسٹیشن قائم تھے-
ڈاک اور فیکس کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت بھی تھی – دنیا کے 164ممالک سے ڈیموکریٹکس امریکیوں نے پرائمری الیکشن میں ووٹ ڈالا – اسرائیل کی سطح پر ہیلری کلنٹن نے کامیابی حاصل کی تو عالمی سطح پر اوبامہ نے برتری حاصل کی- انہوں نے امریکہ سے باہر مقیم 64 فیصد ڈیموکریٹک ووٹ حاصل کئے جبکہ ہیلری کلنٹن کو ملنے والے ووٹوں کا تناسب 33 فیصد تھا-