پنج شنبه 01/می/2025

مجد البرغوثی پر حماس کو بدنام کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا

پیر 25-فروری-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہنما عزت الرشق نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی سیکورٹی فورسر نے الشیخ مجد البرغوثی شہید پر حماس کے خلاف بیان دینے اور جھوٹی کہانیاں بنانے کے لئے دباؤ ڈالاتھا- الشیخ مجد البرغوثی کی جانب سے مسلسل انکار کے بعد فلسطینی سیکورٹی فورسز نے ان پر تشدد میں اضافہ کردیا – تشدد کے باعث ان کی ہلاکت واقع ہوگئی – شہادت سے قبل رام اللہ میں فلسطینی خفیہ اداروں کے تفتیشی دفتر میں کھڑی پر لٹکے ہوئے مجد البرغوثی کے  آخری لفظ تھے ’’بھوت ‘‘
واضح رہے کہ حماس کے راہنما الشیخ مجد البرغوثی دو روز قبل فلسطینی خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے تشدد کے باعث ہلاک ہوگئے – عزت الرشق نے واضح کیا ہے کہ الشیخ مجد البرغوثی کو فلسطینی خفیہ اداروں نے 15فروری کو گرفتار کیا- حماس کے خلاف فلسطینی ٹی وی پر جھوٹی کہانیاں بنانے اور حماس کو بدنام کرنے کی خاطر بیان کرنے کے لئے ان پر تشدد کیا گیا – ان سے کہاگیا کہ وہ فلسطینی ٹی وی پر  کر کہیں کہ حماس مغربی کنارے میں انارکی اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے – مجد البرغوثی کے انکار پر انتہائی وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا- ان پر تشدد کے تمام حربے استعمال کئے گئے-
 بالآخر تشددکے سامنے مجدالبرغوثی کا جسم ساتھ چھوڑ گیا اور وہ خالق حقیقی سے جاملے – عزت الرشق نے کہاکہ ہم مجد البرغوثی کو شہید تصور کرتے ہیں- اللہ سے دعا ہے کہ قیامت کے روز وہ مجد البرغوثی کو شہداء کی صف میں کھڑا کرے- انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی خفیہ اداروں کی طرف سے حماس کے کارکنان پر دباؤ ڈالنے اور ان پر تشدد کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے – حماس کے اسیران کو اپنی جماعت کے خلاف بیان دینے اور جماعت کے قائدین کو بدنام کرنے کے لئے لالچ بھی دیتے رہے ہیں اور ان پر تشدد بھی کرتے رہے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی