پنج شنبه 01/می/2025

حماس نے اسرائیل کے خلاف چار اہم کامیابیاں حاصل کیں

اتوار 24-فروری-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے امریکی حمایت یافتہ اسرائیلی حکومت کے خلاف معرکے میں چاراہم کامیابیاں حاصل کی ہیں- اسرائیلی ویب سائٹ ای نیٹ پر ایک گراف دکھایا گیا ہے جس میں اسرائیل کے خلاف حماس کی کامیابیوں کو سبز رنگ کے نکتے سے ظاہر کیا گیا ہے-
 گراف میں چار سبز رنگ کے نکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف معرکے میں چار اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں- جن میں غزہ سے اسرائیلی انخلاء، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حماس کی کامیابی، غزہ میں شرپسند عناصر کا خاتمہ اور حماس کا مکمل کنٹرول اور غزہ کے خلاف ناکہ بندی کا توڑ شامل ہے-
 ویب سائٹ پر حماس کی مزید کامیابیوں کا بھی ذکر ہے جن میں حاجیوں کا رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ سے نکلنا اور واپس آنا- غزہ کے لیے ایندھن کی بحالی اور رفح سرحد کا کھلنا شامل ہیں- سائٹ کے مطابق حماس امریکی اور اسرائیلی دباؤ کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی اور اسے اب فلسطینی صدر محمود عباس سے صلح کے لیے مجبور نہیں کیا جاسکتا-

مختصر لنک:

کاپی