اسرائیل کے ایک اعلی سطحی فوجی افسر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کو مکمل طور پر کچلا نہ گیا تو دو لاکھ یہودی موت سے دوچار ہو سکتے ہیں-
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ دو برسوں کے دوران میزائل ٹیکنالوجی میں ریکارڈ ترقی کی اور دور مار میزائلوں کے حصول کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلم جنگجو تیار کیے- انہوں نے کہاکہ آئندہ ایک برس اسرائیل کے لیے نہایت اہم ہے- اس دوران حماس کو مزید موقع دیا گیا تو اسرائیل خطرے سے دوچار ہو جائے گا-
فوجی افسر کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ چند برسوں میں ’’القسام‘‘ میزائلوں کی رینج میں کئی کلو میٹر کا اضافہ کیا- حماس کو ایران اور حزب اللہ کی جانب سے بھی عسکری امداد مل رہی ہے-