پنج شنبه 01/می/2025

چند ماہ میں غزہ سے حماس کا کنٹرول ختم کردیا جائے گا: اسرائیل

ہفتہ 23-فروری-2008

اسرائیلی نائب وزیر اعظم حاییم رامون نے کہا ہے کہ امریکی حمایت سے اسرائیل اور فلسطینیوں کےدرمیان مذاکرات کا مقصد رواں سال کے آخر تک فلسطینی ریاست کے قیام کے بنیادی نکات پر اتفاق کا حصول ہے- قیام امن کی مکمل تفاصیل اس میں شامل نہیں ہیں-
اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان امریکی صدر بش کے بیان کے برعکس ہے- صدر بش نے مذاکرات کا مقصد رواں سال کے آخر تک قیام امن کے معاہدے پر دستخط کرنا ہے- حاییم رامون نے کہا کہ بنیادی نکات میں مشکل مسائل کا حل شامل نہیں ہے- انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ماہ میں غزہ سے حماس کا کنٹرول ختم کردیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی