شنبه 16/نوامبر/2024

مسئلہ فلسطین اور کوسوو کی صورتحال سے میں کوئی مشابہت نہیں

جمعہ 22-فروری-2008

امریکی حکومت نے ایک سینئر فلسطینی عہدیدار کی جانب سے کوسوو جیسے اعلان آزادی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی صورتحال کوسوو سے مشابہت نہیں رکھتی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سین میک کارمیک نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ کوسوو میں مختلف قسم کی صورتحال تھی اور دنیا کے کسی دوسرے خطے کی صورتحال کیلئے یہ مثال کا درجہ نہیں رکھتی۔ قبل ازیں ایک سینئر فلسطینی مذاکرات کار نے کہا تھا کہ کوسوو کی طرح فلسطین کے لوگوں کو بھی آزادی کا اعلان کرنے کا حق ہے کیونکہ کوسوو کا مسئلہ 1999ء میں پیدا ہوا جبکہ فلسطینی 1948ء سے اسرائیل کے ناجائز قبضے کا شکار ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی