پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے رائٹر کے نمائندے اور کیمرہ مین کوبرطانیہ جانے سے روک دیا

جمعہ 22-فروری-2008

اسرائیل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’رائٹر‘‘ کے غزہ میں تعینات نمائندے اورکیمرہ مین کو ایوارڈ کے حصول کے لیے برطانیہ جانے سے روک دیا ہے- تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے نے غزہ کی بہترین تصویری کوریج کرنے پرغزہ کی ٹیم کو سال کا بہترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا- ایوارڈ دینے کے لیے برطانیہ کے دارلحکومت لندن میں ایک خاص تقریب کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے-
 اسرائیلی حکام نے رائٹر کے نمائندے نضال مراکشی اور اس کے کیمرہ مین صہیب جاداللہ سمیت ان کی پوری ٹیم کو غزہ سے باہر نہ جانے کے احکامات دیتے ہیں اور ساتھ ہی حکام نے صحافیوں کو ایوارڈ کے حصول کی تقریب میں شرکت کے لیے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے-
 رائٹر کی غزہ میں تعینات ٹیم کے لیے سالانہ ایوارڈ یورپی ٹیلی ویژن ’’رائل ٹی وی‘‘کی جانب سے بھی حصہ ڈالا گیاہے-دوسری جانب سفر کی اجازت نہ ملنے پرصحافیوں نے اسرائیلی حکام سے شدید احتجاج کیا ہے -ایک پریس کانفرنس میں نضال مراکشی نے کہا کہ اسرائیل نے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے روک کر میڈیا کی  آزادی میں رکاوٹ پیداکرنے کی کوشش کی ہے- انہوں نے اسرائیلی حکام سے فوری طور پر اجازت دینے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی