محاصرے مخالف مزاحمتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بیس سے زائد عرب ممالک دنیا بھر میں ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے مظاہرے کئے جائیں گے- ان مظاہروں کی اپیل محاصرہ مخالف مزاحمتی کمیٹی نے کی ہے –
مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ مزاحمتی کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق دنیا کی کئی تنظیموں نے محاصرہ مخالف مزاحمتی کمیٹی کو اطلاع دی ہے کہ کئی شہروں میں مظاہرے اور دیگر سرگرمیاں منظم کی جائیں گی تاکہ غزہ کے محاصر ے کے خاتمے کے لئے دبائو بڑھایا جاسکے-کمیٹی کے مطابق ، دوسال قبل اسرائیل نے ناکہ بندی کی تھی، اس سے پندرہ لاکھ فلسطینیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور وہ باعزت طریقے سے زندگی گزارنے سے محروم ہو رہے ہیں –
علاوہ ازیں ایک دو سالہ فلسطینی بچہ ادویات فراہم نہ ہوسکنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا – وہ جگر کے مرض کا شکار تھا- ادویات نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھانوے تک جا پہنچی ہے اور ان میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے –
عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں محاصرہ ختم کرانے کے لئے مظاہرے ہوں گے
جمعرات 21-فروری-2008
مختصر لنک: