شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے حالات پر یورپی یونین کی تشویش

جمعرات 21-فروری-2008

یورپی یونین میں خارجی تعلقات کی ہائی کمشنر بینیتا فیئریر فالندر نے غزہ کے انسانی ‘ اقتصادی اور سوشل حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے –
 انہوں نے فلسطینی عوامی کمیٹیوں کے سربراہ اور آزاد رکن پارلیمنٹ جمال الخضری کے خط کے جواب میں کہاہے کہ غزہ کی سرحدیں کھولی جانی ضروری ہیں- بینیتافالندر نے غزہ کے حالات کے متعلق جمال الخضری کے خط لکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے- واضح رہے کہ جمال الخضری نے غزہ کی ناکہ بندی سے پیدا ہونے والے مسائل‘ مشکلات اور بحرانوں کے حوالے سے بینیتافالندر کو خط لکھاتھا-
بینیتافالندر نے جوابی خط میں واضح کیا کہ یورپی یونین کی کابینہ نے غزہ کے حالات کے متعلق اپناموقف واضح طور پر پیش کیا ہے اور 10دسمبر2007ء کو تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ انسانی وجوہات اور تجارتی معاملات کی خاطرغزہ کی کراسنگز کھولنے کے لئے کام کریں – بینیتافالندر نے مزید کہاکہ ضروریات زندگی کے لئے فلسطینی شہریوں کا مصر میں داخل ہونا غزہ کے بدترین حالات کا عکاس ہے-

مختصر لنک:

کاپی