پنج شنبه 01/می/2025

نئی امریکی حکومت فیصلوں میں جلد بازی نہیں کرے گی :اسرائیل

جمعرات 21-فروری-2008

صدر بش کے بعد آنے والی امریکی حکومت مشرق وسطی کے حوالے سے فیصلوں میں جلد بازی نہیں کرے گی – اسرائیلی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ بش کی باقی ماندہ مدت صدارت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے- سفارتی ذرائع نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدارسے نقل کیا ہے کہ سیاسی سطح پر ایک نہایت اہم رپورٹ موصول ہوئی ہے –
جس میں اسرائیل کے حساس معاملات پر غور و خوض کیا گیا ہے – بالخصوص بش کی مدت صدارت کے خاتمے کے بعد آنے والی امریکی حکومت کے اسرائیلی انتظامیہ سے تعلقات کے متعلق رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے امکانات کم ہیں- نئی امریکی انتظامیہ مشرق وسطی کے متعلق ایک مسئلے پر زیادہ ترتوجہ دے گی اور وہ عراق میں سیاسی استحکام ہے  وہاں سے تبدریج امریکی افواج کا انخلا ہے –

مختصر لنک:

کاپی