مرکزاطلاعات فلسطین کو فلسطینی ذرائع کے مطابق مصری حکومت نے آرش سے گرفتار ہونے والے 334فلسطینیوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ مصر و فلسطین سر پر واقع صلاح الدین ٹرمینل کے ذریعے غزہ جا سکتے ہیں- فلسطین اتھارٹی کی نگران حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا کہناہے کہ رفح کراسنگ کے مسئلے پر مصری حکومت سے رابطے بحال ہیں‘ انہوں نے کہاکہ غزہ کی صورت حال کے بارے میں مصری حکام سے جو ملاقات کی گئی تھی اس کے بارے میں مصری حکومت نے بر وقت اقدام کیا-
متحدہ میتھو ڈسٹ چرچ کے ایگزیکٹو سیکرٹری ڈیوڈ وائلڈمین نے کہاکہ انہوں نے مزاحمت کے خاتمے کے لئے قائم کی گئی انٹرنیشنل کمیٹی ڈاکٹر عیاد سراج سے ملاقات تھی اور جلد ہی نمایاں شخصیات غزہ کا دورہ کریں گی‘ یہ دورہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور غزہ کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہوگا- صلاح الدین بریگیڈ اور قدس بریگیڈ نے گھریلو ساختہ میزائل سدیروٹ آبادی میں پھینکنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے‘ اس سے گیارہ افرار زخمی ہوئے ہیں-
مصر نے فلسطینیوں کو آرش کے ذریعے واپس جانے کی اجازت دے دی
بدھ 20-فروری-2008
مختصر لنک: