پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل نے جنگی طیاروں کو غزہ کی فضاء میں زیادہ پرواز کرنے سے روک دیا

منگل 19-فروری-2008

اسرائیلی فضائیہ نے ہوا بازوں کو لڑاکا طیاروں کے غزہ کی فضاء میں زیادہ دیر تک رکھنے سے روک دیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق فضائیہ نے یہ فیصلہ مجاہدین کے میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں کو حال ہی میں ایسی اطلاعات موصول کی ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مجاہدین نے طیارہ شکن میزائل حاصل کرلیے ہیں- اس امر کا اندازہ مجاہدین کی طرف سے ٹینک شکن میزائلوں سے بھی لگایا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق حال ہی میں حزب اللہ کے آپریشنل کمانڈر عماد مغنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیلی فضائیہ کو دنیا بھر میں حملوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی