بھارت نے فلسطینی عوام پراسرائیل کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے فریقین کے ساتھ پرامن رہنے پر زور دیا ہے – چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنانے ایک بیان میں کہی ہے –
ترجمان کا کہناتھا کہ بھارت غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے- اسے وہاں خاص طور پر غزہ میں فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات‘ مصائب پر تشویش اور افسوس ہے – انہوں نے کہاکہ بھارت فلسطینی عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتاہے اور تمام فریقین پر بشمول اسرائیل پر زور دیا ہے کہ امن و صبر کا مظاہرہ کیا جائے – مشرق وسطی میں امن عمل کے لئے بھارت کی ذمہ داری کو دہراتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہاکہ نئی دہلی کی طرف سے فلسطینی عوام کی مدد کے لئے اضافی امداد کی پیش کش بھی کی گئی ہے تاکہ فلسطینیوں کی مشکلات و پریشانیوں میں کمی آسکے –
ان کا کہناتھاکہ اس سلسلے میں امدادی پیکیج پر غور ہو رہاہے – جلد ہی اس کا اعلان کردیا جائےگا- ترجمان نے مزید کہاکہ بھارت مشرق وسطی میں امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد کے لئے بھی تیار ہے – انہوں نے مصر کی طرف سے فلسطینی گروپوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی مصرکی کوششوں کو بھی سراہا اور خطے میں تشد کے خاتمے اور صورت حال کے جلد معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا –