اسرائیلی ادارے ’’موساد‘‘ کے سربراہ مئیر ڈاگان نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے-
اس چیلنج سے ہر قیمت پر نمٹنے کی کوششیں جاری رکھیں گے- تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے لیے خطرہ ہے جبکہ حماس، حزب اللہ اور اسرائیل دشمن طاقتوں کے لیے بڑی قوت ہے- جغرافیائی اعتبار سے بھی لبنانی حزب اللہ اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) ایران کے وسیع تر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کامیابی لے حاصل کرسکتے ہیں-
مئیر ڈاگان نے کہا کہ ایران ایٹم بم کی تیاری میں ناقابل واپسی مقام تک پہنچ چکا ہے اور آئندہ تین برسوں میں تہران اسرائیل کے برابر کی قوت بن چکا ہوگا- اسرائیلی عہدیدار نے عالمی طاقتوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام ختم کرانے کے لیے سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا-