پنج شنبه 01/می/2025

حماس میڈیا جنگ جیتنے میں کامیاب

منگل 12-فروری-2008

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) گزشتہ ہفتے میڈیا کی سطح پر اسرئیل کے خلاف کامیاب رہی ہے –
اسرائیلی سیکورٹی فورسزکی بعض کمیٹیوں کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیلی ناکہ بندی میں انسانی بحران کے طور پر پیش کیا جس کے باعث فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس ‘مصر اور دیگر ممالک کے خلاف دبائومیں اضافہ ہوا – امریکہ میں سابق اسرائیلی سفیر دانی ایالون نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو قبل ازوقت اقدامات کرنے کا جواز دیا-
 اسرائیلی جنرل ریٹائرڈ شالوم ہارا رے نے ہرتزیلیا میں انسٹی ٹیوٹ برائے انسداد دہشت گردی میں خطاب میں کہاہے کہ حماس کی کامیابی صرف تعلقات عامہ تک محدود رہے گی- بظاہر صورت حال اچھی معلوم نہیں ہوتی لیکن اسرائیل کا اپنی سرحدوں پر کنٹرول قائم ہے –

مختصر لنک:

کاپی