پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کا کنٹرول غیر ملکی افواج کو دینے کے بارے میں اسرائیلی غور

پیر 11-فروری-2008

اسرائیل نے غزہ کا کنٹرول غیر ملکی افواج کو دینے کی حمایت کے کے حوالے سے غور شروع کیا ہے – اسرائیلی اخبار ’’معاریف ‘‘ نے اسرائیلی حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے حماس کے اثر و رسوخ کے خاتمے کے لئے مختلف پہلوؤں پر غور کررہاہے- حماس کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کے علاوہ غیر ملکی افواج کو غزہ کا کنٹرول حوالے کرنے کے بارے میں بھی غور و خوض کررہی ہیں-
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے درمیان غز ہ میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی میں گزشتہ دو برسوں میں بات چیت جاری ہے تاہم ابھی تک اس ضمن میں کسی ایک نکتے پر اتفاق نہیں کیاگیا- اب اسرائیل نے جنوبی لبنان کا وہ علاقہ جو اسرائیل کے تسلط میں رہاہے یہ غیر ملکی افواج کی تعیناتی کے تجربے کو مد نظر رکھ کر غزہ میں بھی غیر ملکی افواج تعینات کی جائیں-

مختصر لنک:

کاپی