پنج شنبه 01/می/2025

غزہ سے مجاہدین بھاری اسلحہ سمگل کرنے میں کامیاب: اسرائیل

جمعرات 7-فروری-2008

اسرائیلی فوج کے اعلی سطحی افسران نے غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کھلنے اور فلسطینیوں کی آمد و رفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
 اسرائیلی وزارت دفاع میں سیاسی شعبے کے سربراہ عاموس جلعاد نے کہا ہے کہ مصر غزہ کے شہریوں کو روکنے میں ناکام رہا اور غزہ کے دو محصور مجاہدین نے چودہ کلو میٹر کی سرحد کو اسلحہ سمگلنگ کے لیے راستے کے طور پر استعمال کیا- انہوں نے کہا کہ مصر نے سرحد پر پندرہ سو سیکورٹی اہلکار تعینات کیے، تاہم انہیں فلسطینیوں کو نہ روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے-

مختصر لنک:

کاپی