چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جاسوسی سیٹلائٹ کی بھارت سے لانچنگ پر ایران کی شدید تنقید

بدھ 6-فروری-2008

ایران نے اسرائیلی جاسوسی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ منگل کو بھارت میں ایران کے سفیر سید مہدی نبی زادہ نے بھارت کے شمالی علاقے سے اسرائیلی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے پر ایرانی حکومت کی طرف سے سرکاری شکایت درج کروائی۔
 ایرانی سفیر نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے اس خطے کو ٹیکنیکل اور کمرشل قرار دیا ہے تاہم ہم نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت اس مسئلے کو تحفظات کی نظر سے دیکھے گی۔ ہمیں امید ہے کہ ایک آزاد اور سمجھدار ملک ہونے کی حیثیت سے بھارت کسی بھی سیٹلائٹ کی لانچنگ کیلئے اپنی خلائی ٹیکنالوجی کسی کو نہیں دے گا۔

مختصر لنک:

کاپی