پنج شنبه 01/می/2025

لبنان جنگ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں :اولمرٹ

منگل 5-فروری-2008

اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے کہا کہ وہ لبنان جنگ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ لبنان جنگ کی تمام ذمہ داریوں کو برداشت کریں گے- انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے قائم کمیشن رپورٹ ، جس میں ان کو لبنان میں شکست کاذمہ دار ٹھہرایا گیا کو مانتے ہیں – پارلیمنٹ کا اجلاس رپورٹ پر بحث کے لئے بلایاگیا ہے –
وزیراعظم نے کہا کہ انہو ں نے لبنان کے شیعہ مزاحمت کاروں کے خلاف جنگ کا فیصلہ 12 جولائی 2006 میں ان کی طرف سے دو اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کے بعد کیا تھا- انہوں نے کہا کہ جنگ کا فیصلہ درست تھا اور اس کامقصد حزب اللہ کر سرحدی علاقوں سے پیچھے دھکیلنا تھا-
انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی قرار داد کے ذریعے اس تصادم کی روک تھام اسرائیل کی کامیابی ہے -انہوں نے کہا 2008 میں تیار کی گئی فوج پہلے سے بہتر ہے-

مختصر لنک:

کاپی