پاکستانی وزیرخارجہ انعام الحق نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا محاصرہ او ردیگراسرائیلی اقدامات خطے میں مستقل قیام امن اور مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژکرنے کے مترادف ہیں –
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامک کانفرنس تنظیم کی ایگزیکٹوکمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کے نتیجے میں مشرق وسطی میں دیرپا قیام امن کے حوالہ سے بین الاقوامی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں –
انہو ں نے کہا کہ حالیہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں ،مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے چار فریقی بین الاقوامی گروپ،عرب اقدامات اور اناپولیس کانفرنس کے نتیجہ میں خطے میں دیرپا قیام امن کے لئے بین الاقوامی کوششیں سبوتاژکرنے کے مترادف ہیں -انہوں نے کہا کہ پاکستانی صدر نے اسرائیلی مظالم کو ایک ایسا زخم قرار دیا ہے جو ہر مسلمان کی نفسیات پر چھا گیا ہے اور کہا کہ مسئلہ فلسطین کادیر پا حل صرف ایک صور ت میں نکالاجا سکتا ہے جب قابض قوت کو فلسطینی علاقے کو آزاد کر دے
