پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی وزیر دفاع استعفی نہیں دیں گے

پیر 4-فروری-2008

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ وہ کابینہ سے مستعفی ہور ہے ہیں- لبنان اسرائیل جنگ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایہودبارک کے استعفی کی خبریں مسلسل میڈیا میں آ رہی تھیں – لیبر پارٹی کے رہنما نے مقبوضہ بیت المقدس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے وزیراعظم ایہود اولمرٹ کی حمایت کی خاطر کابینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے –
 گزشتہ ہفتے 2006ء کی لبنان اسرائیل جنگ کے بارے میں رپورٹ شائع ہونے کے بعد حکومت پر مستعفی ہونے کے لئے دباو  بڑھ گیاہے – حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیردفاع ایہود بارک جنگ میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں گے– 34 روز تک جاری رہنے والی لبنان جنگ کو اہم موقع ضائع کرنے سے تعبیر کیاگیاہے تاہم رپورٹ میں وزیراعظم اولمرٹ کی حمایت کی گئی ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ صہیونی قوم کے مفادات کے عین مطابق تھا-

مختصر لنک:

کاپی