اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ایک ماہ میں 20 بچوں اور 10 خواتین سمیت 96 فلسطین شہید کردیئے-
حقوق انسانی کے عالمی ادارے ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے رواں سال کے پہلے مہینے جنوری کے دوران بدترین جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا- قابض فوج نے ایک ماہ میں 71 فلسطینیوں کو ٹارگٹ کلنگ کے حملوں میں شہید کیا، جبکہ باقی افراد کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں شہید کیا گیا- رپورٹ کے مطابق شہداء کا تعلق غزہ کی پٹی سے جبکہ دیگر نو شہریوں کو غرب اردن کے دوران بمباری میں شہید کیا-
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے شہریوں کی شہادتوں کے علاوہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری رہا- اس دوران 540 افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا- گرفتار شدگان میں 50 بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں- زیادہ تر گرفتاریاں غزہ کی پٹی سے کی گئیں- رپورٹ کے مطابق نابلس سے 129، غزہ شہر سے 142، الخلیل سے 129، جنین سے 37 اور رام اللہ سے 36 شہریوں کو گرفتار کیا گیا-