اسرائیل اور لبنان کے درمیان 2006ء میں ہونے والی جنگ میں ناکامی پر موجودہ حکومت کو اندرونی اور بیرونی سطح پر سخت تنقید کا سامنا ہے-
اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2006ء کی جنگ میں شریک ریزرو فوج کے 50 اعلی سطحی افسران نے ایک مشترکہ خط میں وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں- اسرائیلی افسران کی جانب سے یہ خط ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب امریکہ کے پانچ افراد نے لبنان جنگ اسرائیل کے حقائق کے حوالے سے ایک رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے-
یہ رپورٹ امریکی ماہر ’’وینو گراڈ‘‘ کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے جسے ’’وینو گراڈ رپورٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے- خط کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ ’’فوج کے اعلی افسران کی حیثیت سے ان کا فرض ہے کہ وہ وزیر اعظم کو یہ مخلصانہ مشورہ دیں تاکہ ملک کو اندرونی طور پر کسی بھی خلفشار سے بچایا جاسکے- 2006ء کی جنگ میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں اور امریکی وینو گراڈ رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے قبل ہی حکومت کو سبکدوش ہو جانا چاہیے-
فوجی افسران نے وزیر دفاع ایہود باراک کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وینو گراڈ رپورٹ میں لبنان جنگ میں انہیں ذمہ دار قرار دیا تو وہ عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے- اعلی افسران کا کہنا ہے کہ یہ مطالبہ سیاسی نوعیت کا نہیں بلکہ تکنیکی نوعیت کا ہے- لہذا اس پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جائے-