چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویتی خیراتی ادارے کا امدادی سامان غزہ پہنچ گیا

بدھ 30-جنوری-2008

کویت کے فلاحی ادارے ’’رحمة‘‘ کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے چالیس ٹن امدادی سامان کی دوسری کھیپ غزہ کی پٹی میں پہنچا دی گئی ہے-
 تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر ولید ھنجری نے غزہ پہنچنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو غزہ کے مفلوک الحال شہریوں کی مدد کے لیے اپنا فرض ادا کرنے میں سستی سے کام نہیں لینا چاہیے- انہوں نے کہا کہ کویتی عوام کو اہل غزہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور وہ مفلوک الحال فلسطینی عوام کے لیے مزید امدادی سامان جمع کررہے ہیں-
غزہ شہریوں کی مدد کرنے پر انہوں نے کویتی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا- غزہ بھیجے گئے سامان میں اشیائے خورد و نوش، ادویات اور کپڑے بھی شامل ہیں- تنظیم نے غزہ کے 25 یتیموں کی کفالت کا بھی اعلان کیا- یتیموں کے لیے ماھانہ وظیفہ ’’احمر‘‘ کی جانب سے دیا جائے گا-

مختصر لنک:

کاپی