چهارشنبه 30/آوریل/2025

موریطانیہ کے اسپیکر نے اسرائیل سے تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

بدھ 30-جنوری-2008

اسرائیل سے تعلقات کے خاتمے کے لئے موریطانیہ کی حکومت پر عوامی دبائو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے – موریطانیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مسعود ولد بلخیر نے اپنی حکومت سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا – انہوں نے پارلیمنٹ کے سیشن کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دنیا کے سامنے  فلسطینی عوام کا خون بہایا جا رہا ہے – غزہ کی ناکہ بندی کرکے فلسطینیوں کو بھوکا مارنے کی سازش کی جا رہی ہے –
ہم موریطانیہ کے عوامی نمائندے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے روابط قائم رکھنے پر نظر ثانی کرے – موریطانیہ عرب لیگ میں اردن اور مصر کے بعد تیسرا ملک ہے جس نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کئے ہیں- موریطانیہ کے اسرائیل سے تعلقات 1999ء میں معاویہ ولد الطابع کے دور حکومت میں بحال ہوئے – معاویہ کو 2005ء میں فوجی انقلاب کے ذریعے حکومت سے الگ کردیا گیا –
موریطانیہ کے نئے صدر نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات برقرار رکھنے کے معاملہ کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا – انہوں نے اپریل 2007ء میں کہاکہ مسئلہ پارلیمنٹ میں رکھا جائے گا جو اس پر  زادانہ بحث کرے گی – آخری فیصلہ عوام کا ہی ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی