اسرائیلی سیکورٹی عہدیداران نے لبنان جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے جسموں کے اعضاء اور ٹکڑے میدان جنگ میں رہ جانے کا اعتراف کیا ہے – سیکورٹی اہلکاروں نے فوجیوں کے ورثاء کو اطلاع دی ہے کہ ان کے بیٹوں کے جسموں کے ٹکڑے اور اعضاء حزب اللہ کے پاس محفوظ ہوسکتے ہیں-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے اعلی عہدیداران کے حوالے سے نقل کیاہے کہ فوجیوں کے اعضاء کی واپسی کے حوالے سے اسرائیل حزب اللہ سے بات نہیں کرے گا- مذاکرات صرف 2اسیر فوجیوں کی واپسی پر مرکوز ہوں گے – واضح رہے کہ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے اعضاء کی موجودگی کا دعوی کیا تھا-
دوسری جانب ورثاء کو تیار کی جانے والی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کی پیشکش کی گئی ہے- بعض خاندانوں نے رپورٹ دیکھنے سے انکار کردیا ہے-