جمعه 15/نوامبر/2024

وینوگراڈ رپورٹ اولمرٹ حکومت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے

پیر 28-جنوری-2008

اسرائیل کے سیاسی حلقوں میں امریکی ’’وینوگراڈ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے حوالے سے مختلف باتیں کی جارہی ہیں اسرائیل اور لبنان میں 2006ء میں ہونے والی جنگ کے تناظر اور جنگ کے حقائق منظر عام پر لانے والی ’’وینوگراڈ رپورٹ‘‘کے منظر عام پر آنے کاو قت جوں جوں قریب آتاجا رہا ہے –
 اسرائیلی سیاسی حلقوں میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے -اسرائلی اخبار’’یدیعوت احرونوت ‘‘کی رپوٹ کے مطابق رواں ماہ کی 30 تاریخ کواس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد اسرائیل کے حکومتی ایوانوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے امکانات بڑھتے جار ہے ہیں – رپورٹ کے پانچ اراکین میں اکثر نے اسے حتمی شکل دیتے ہوئے اسے’’ ڈرامائی تبدیلیوں کاباعث ‘‘رپورٹ کے الفاظ تحریر کئے ہیں –
اخبار کی رپورٹ کے مطابق وینو گراڈ رپورٹ میں لبنان اسرائیل جنگ کے دوران ہونے والی جنگی بے قاعدگیوں اور غیر قانونی بمباری کے علاوہ اسرائیلی حکومت سے ہونے والی سیاسی غلطیوں سے بھی پردہ اٹھایا گیاہے – فوج کی حزب اللہ سے شکست کے اسباب ‘ اسرائیلی محکمہ دفاع اور خارجہ کی غلطیوں اور اور اسرائیل کے نام نہاد دعوؤں اور ان کی ناکامیوں کو بے نقاب کیاگیا- رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعداسرائیل میں حکومت کے خلاف عوامی مزاحمت کی شدید لہر بھی اٹھ سکتی ہے – اس کے علاوہ حکومت کو بین الاقوامی سطح پر بھی تنقید کا سامنا ہوسکتاہے –

مختصر لنک:

کاپی