یکشنبه 04/می/2025

محمود عباس اور اولمرٹ غزہ کی راہداریوں کو بند کرنے کے لیے مذاکرات کریں گے

جمعہ 25-جنوری-2008

فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان ماہانہ مذاکرات ہفتے کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں شروع ہور ہے ہیں- اسرائیلی اخبار’’ہارٹز‘‘ کے انٹر نیٹ ایڈیشن میں شائع رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ دونوں راہنماء بات چیت میں غزہ کی ر اہداریوں کو بند کرنے کے مختلف پہلوئوں پر غور کریں گے تاکہ فلسطینیوں کو مصر یا دوسرے علاقوں میں جانے سے روکا جا سکے-
 رپورٹ کے مطابق محمود عباس غزہ اور مصر کے درمیان بین الاقوامی راہداری’’رفح‘‘ کو بند کرنے اور فلسطینیوں کی آمدورفت روکنے کے لیے اسرائیل کوٹھوس اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں- مذاکرا ت میں دیگر راہداریوں کو بند کرنے کے مختلف طریقوں پربھی غور کیا جائے گا – بات چیت میں امن عمل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، حماس اور دیگر عسکری تنظیموں کے خلاف اسرائیل فلسطین کے باہمی اشتراک سے کام کرنے کے منصوبوں پر بھی غور ہو گا، علاوہ ازیں غزہ سمیت فلسطین کی دیگر راہداریوں پر مشترکہ کنٹرول کے لیے بات چیت کی جائے گی-
مذاکرات کا پہلا سیشن فلسطینی مذاکرات کار احمد قریع اور اسرائیلی وزیر خارجہ ٹیسبی لوینی کے درمیان ہو گا، جبکہ  آخری سیشن میں صدر عباس اور ایہود اولمرٹ  آپس میں ملاقات کریں گے اور پہلے مرحلے میں طے شدہ امور کو حتمی شکل دی جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی