مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر ماکسوئل گیلارڈ نے کہا ہے کہ 8 ماہ سے جاری ناکہ بندی کے باعث غزہ بحران کا شکار ہے- غربت اور بے روزگاری میں بے حد اضافہ اور حالات زندگی بدتر ہوگئے ہیں- ماکسوئل گیلارڈ نے مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے سیاسی، اقتصادی اور سوشل حقوق کے غضب کیے جانے کا بھی ذکر کیا-
واضح رہے کہ غزہ کے خلاف 8 ماہ سے اسرائیل کی ناکہ بندی جاری ہے جس میں گزشتہ ہفتے میں بڑی شدت آئی- مریضوں کو غزہ سے باہر علاج کے لیے اجازت نہ دیے جانے کے باعث 75 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-
غزہ میں حالات زندگی بدتر ہوگئے: اقوام متحدہ
جمعرات 24-جنوری-2008
مختصر لنک: