یکشنبه 04/می/2025

حماس مغربی کنارے سے میزائل حملے کرے گی: اسرائیلی ٹی وی

جمعرات 24-جنوری-2008

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مغربی کنارے میں میزائل تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے- اسرائیلی ٹی وی کے تجزیہ نگار ایہود یعاری نے دعوی کیا ہے کہ مغربی کنارے میں میزائل کی تیاری کا فیصلہ حماس کے پولیٹکل بیورو کے چیئرمین خالد مشعل اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نصر اللہ کے درمیان بیروت میں حالیہ ملاقات میں کیا گیا-
ایہود یعاری کے مطابق حماس اور حزب اللہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ میزائل حملوں کی وجہ سے اسرائیلی افواج کو غزہ میں داخل ہو کر وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے کا حوصلہ نہیں ہو رہا- حماس خود اعتمادی رکھتی ہے- ایہود یعاری نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کی معلومات کے مطابق حماس کے پاس زیادہ فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کافی تعداد میں موجود ہیں-

مختصر لنک:

کاپی