قاھرہ میں اسرائیلی سفارت خانے نے مصر اور اسرائیل کے درمیان اڑھائی ارب ڈالر مالیت کی گیس کی تجارت کے معاہدے کا انکشاف کیا ہے-
معاہدہ 2005ء میں مصری اور اسرائیلی حکومتی کمپنیوں کے درمیان طے پایا- معاہدے کے مطابق مصر آئندہ پندرہ برس میں اسرائیل کو اڑھائی ارب ڈالر مالیت کی گیس برآمد کرے گا- معاہدے کے باعث قاھرہ اور تل ابیب کے درمیان تجارتی حجم 2004ء کے مقابلے میں 2006ء میں تین سو فیصد بڑھ گیا- سفارت خانے کی دستاویز میں دونوں ممالک کے درمیان زراعتی سطح پر روابط بڑھانے کے لیے کیے گئے مشترکہ کورسز اور زرعی فارمز کے قیام کا بھی ذکر کیا گیا- ہزاروں مصریوں نے اسرائیل کا سفر کیا جن میں ایک سو پچاس زرعی محقق اور انجنئیر شامل ہیں-