غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ایران نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے- ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ تہران او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے-
محمد علی حسینی نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے جرائم پر بین الاقوامی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب غزہ میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور بین الاقوامی برادری اس پر خاموش ہے- واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی جاری ہے-
تیل کی بندش کے باعث بجلی گھر بند ہوگیا جس کے باعث شہر تاریکی میں ڈوب گیا- شہر میں خوراک اور ادویات کا بھی بحران پیدا ہوگیا ہے- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کی ناکہ بندی اور بجلی کی بندش کو امریکہ کے زیر انتظام امن کانفرنس کا نتیجہ قرار دیا ہے-