اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے فلسطینی شہریوں کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف بغاوت کی تجویز دی ہے- انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی عوام امن چاہتے ہیں تو حماس کے خلاف بغاوت کردیں اور ان کے تحفظ کا ایک ہی راستہ ہے فلسطین سے عسکریت پسندی کا خاتمہ کردیا جائے-
ھالینڈ کے وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے فوجی کارروائی روکنے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے فلسطینیوں پر واضح کردیا ہے کہ وہ حماس اور دیگر شدت پسند گروپوں کے تعاون کرنا بند کردیں- انہوں نے غزہ کے بے بس شہریوں کی تضحیک کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حماس سے تعاون کی سزا دی جارہی ہے-
بعض فلسطینی اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے والوں سے تعاون ختم کریں تو اسرائیل ان سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہوگا- انہوں نے تمسخر آمیز لہجے میں کہا کہ غزہ کے شہری اگر اسرائیل پر حملے کرتے ہیں تو وہ گاڑیوں کے بجائے پیدل چلیں اور روشنی کے بجائے اندھیرے میں رہیں اور بھوک و افلاس سے مرتے رہیں-