یکشنبه 04/می/2025

اسرائیلی صدر کا حماس سے مذکرات کرنے سے انکار

اتوار 20-جنوری-2008

اسرائیلی صدرشمعون پیریزنے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اسرائیل کے خلاف جنگجوئوں کی مدد کرکے دہشت گردی پھیلا رہی ہے، اس سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا-
 سرکاری ٹیلی ویژن کوانٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان اب تک ہونے والے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کررہی ہے- امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے حالیہ دورہ مشرق وسطی کے حوالے سے اسرائیلی صدر نے کہا کہ بش کے دورے کے بعد اسرائیل فلسطین مذاکرات میں مزید بہتری  آئے گی-انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دورہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا اور اس کے مثبت نتائج جلد دنیا کے سامنے آ جائیں گے-
گزشتہ برس نومبر کے  آخر میں امریکہ میں ہونے والی مشرق وسطی امن کانفرنس کے حوالے سے شمعون پیریز نے کہا کہ اس کانفرنس میں مشرق وسطی میں قیام امن کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا تھا ، اسرائیل بھی قیام امن کے لیے ٹھوس اورعملی اقدامات پریقین رکھتا ہے، لہذا فلسطینی قیادت کو بھی ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ شدت پسندی کے خاتمے تک مذاکرات کی کامیابی اور کسی بھی شعبے میں ترقی کا کوئی امکان نہیں-

مختصر لنک:

کاپی