یکشنبه 04/می/2025

غزہ اسرائیل کے لیے خطرناک ریاست میں تبدیل: اسرائیلی عہدیدار

اتوار 20-جنوری-2008

اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اعلی سطحی عہدیدارا عاموس جلعاد نے کہا ہے غزہ کی پٹی اسرائیل کے لیے خطرناک ریاست میں تبدیل ہو چکی ہے، اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے بغیراسرائیل کے خلاف کوئی راستہ نہیں رہا-
 اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں مزاحمت کاروں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی وجہ سے اسرائیل کا ہر شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے اور فوج بھی خوف زدہ ہے-اسرائیلی عوام کو مجاہدین کے حملوں کے خوف سے بچانے کے لیے فوج کو جلد ازجلد کارروائی کرناہوگی-انہوں نے کہا کہ مزاحمت کاروں نے دور تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل میزائل اور بھاری اسلحہ بھی حاصل کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے فوجی کارروائی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں-
مجاہدین کی جوابی کارروائی میں بیسیوں فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے، لیکن اس خدشے کے باوجودفیصلہ کن جنگ ہو کر رہے گی- جلعاد نے مزید کہا کہ غزہ جیسی خطرناک اور دشمن ریاست سے نجات کے لیے فوج اور سیاست دانوں کو مل کر کوئی لائحہ عمل طے کرنا چاہیے اور تل ابیب کو اس خوف سے نجات دلانی چاہیے، جو کسی بھی وقت اس کے لیے ناگہانی آفت بن سکتا ہے-
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مزاحمت کاروں کا بڑھتاہوا اثرو رسوخ اب غزہ سے غرب اردن کی طرف منتقل ہو رہا ہے ،اسے ابھی سے نہ روکا گیا کل تک یہ تل ابیب تک اور اسرائیل کے دوسرے شہروں تک پہنچ سکتاہے- انہوں نے مصر سے غزہ مجاہدین کے اسلحہ اسمگلنگ کی روک تھام نہ کر پانے پر قاہرہ کو بھی ہدف تنقید بنایا-

مختصر لنک:

کاپی