عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل عمر موسی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر فوج کشی روکتے ہوئے معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرے-
مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ نے قاہرہ سے لبنان روانہ ہونے سے قبل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ غزہ میں ادویات اورخوراک کی ترسیل روکنا اور بے گناہ شہریوں کا قتل عام عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل اگر خود کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے کہ تو قتل عام کی سیاست اسے ترک کرنا ہوگی اور فلسطینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق بحال کرنا ہوں گے- انہوں نے تمام عرب ممالک سے غزہ میں بڑھتی ہوئی اموات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا-
عمر موسی نے کہا کہ فلسطینی عوام کے مسائل کاواحد حل ان سے اظہار یکجہتی ہے- عرب ممالک کا فرض ہے کہ وہ غزہ کے مفلوک الحال شہریوں کی مدد کو پہنچیں- صدر بش کے دورہ مشرق وسطی پر تبصرہ کرتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ انہیں صدر بش کے دورے سے بہتری کی کوئی توقع نہیں- ان کی مشرق وسطی آمد و رفت سے خطے میں قیام امن کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں-