چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی صورتحال تکلیف دہ ہے: رابطہ آفیسر اقوام متحدہ

جمعرات 17-جنوری-2008

مشرق وسطی امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ افسر رابرٹ میری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال پیچیدہ اور نازک ہے اور اس صورتحال کو اختتام پذیر ہونا چاہیے-
غزہ کی پٹی میں منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیری نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی حصار بندی انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس کے آئندہ کی صورتحال پر برے اثرات مرتب ہوں گے-
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ غزہ میں غیر مستحکم صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ اس کے لیے تیار ہے کہ مختلف جماعتوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرے- انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے غزہ کے مسئلے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ کے اندر اقوام متحدہ نے جو پروگرام بھی شروع کیے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں پانچ میں سے چار فلسطینی اپنی گزر اوقات کے لیے اقوام متحدہ پر انحصار کرتے ہیں- انہوں نے ان تمام لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا جو حصار بندی کی وجہ سے اپنی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں- انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا-

مختصر لنک:

کاپی