پنج شنبه 01/می/2025

عرب ممالک کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

جمعرات 17-جنوری-2008

عرب ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کونسل نے غزہ پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے-
 قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل عبد الرحمن بن حمد عطیہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مفلوک الحال اور معصوم شہریوں پر بمباری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے- اسرائیل خطے میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی کو ہوا دے رہا ہے- انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسرائیل ایک طرف قیام امن اور استحکام کی بھیک مانگتا ہے اور دوسری جانب بدامنی پھیلانے جیسے جرائم کا مرتکب ہورہا ہے-
 عبد الرحمن عطیہ نے تمام عرب ممالک سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا- واضح رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے میں 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی